لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

مختلف مقامات پر مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور ان پر بھارتی مظلولم کی تصویری نمائش لگائی گئیں

جمعہ 5 فروری 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر شہر میں عام تعطیل رہی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئی اور سیمینارز منعقد کیے گئے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شہر کے تمام سرکاری نیم سرکاری اور نجی دفاتر سمیت مارکٹیں کاروباری مراکز ، بازار ، سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہے اور مختلف مقامات پر مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور ان پر بھارتی مظلولم کے حوالے سے تصویر نمائش لگائی گئیں ، اس موقع پر پنجاب حکومت نے سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام ایک کشمیر ریلی نکالی گئی پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں خاتون ایم پی اے شائستہ پرویز ملک ، وفاقی وزیرریلوے شہباز چوہدری، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گڑھی شاہو سے چیئرنگ کراس تک نکالے جانے والی اس ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے اور بھارتی حکومت سے کشمیر ی عوام پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا ناصر باغ سے چیئرمین کرس تک نکالی جانے والی اس ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کی جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر فوری طور پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیاں کبھی رہائیگاں نہیں جائیں گی لیاقت بلوچ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے موجودہ پاکستانی حکومت کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے نریندر مودی کو اپنی نجی دعوت پر بلانے والوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیراہتمام چیئرنگ کراس پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی زیر قیادت ہونے والے اس مظاہرے میں پیپلز پارٹی ڈسٹرٹ ٹو کے صدر میاں محمد اسلم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں می پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہیں پاکستانی قوم کے ہوتے کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد سے بھری پڑی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف شعبہ کشمیر کے صدر غلام محی الدین دیوان کی جانب سے گزشتہ صبح شاہ جمال میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں چوہدری سرور، ڈاکٹر یاسمین راشد، عبدالعلیم خان ، میاں محمد اقبال ایم پی اے سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

بعدازاں پاکستان تحریک انصاف لاہور کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جو شاہ جمال سے چیئرنگ کراس پہنچ کر ختم ہوگئی۔ یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے کوآرڈینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پنجاب یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مذاکروں کا اہتمام کیا گیا۔

الحمراء کمپلیکس میں آزادی کشمیر کی جاوجہد بارے تصویری نمائشی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کشمیری عوام پر بھارتی مظلوم کے حوالے سے درجنوں تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستان قوم کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہے جبکہ موجودہ حکومت مقبوضہ کشمیر کی عوم کی اخلاقی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی مدفی کے مطابق حل کر لیا تو اس دن سے اس خطے میں امن قائم ہوجائے گا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، عثمان غنی، محمد افتخار سمیت دیگر صحافیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔