الیکٹرک کا عملہ اپنے ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں،پاسبان پاکستان

جمعہ 5 فروری 2016 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پاسبان پاکستان کے نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ اپنے ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔ وہ پاسبان ضلع وسطی کے رہنماؤں خالد درانی، ابرار حسین، بشیرخان، جمعہ خان و دیگر کے ہمراہ پاسبان کے عوامی شکایتی کیمپ،پاورہاؤس چورنگی میں جمع کرائی گئی درخواستوں کے ہمراہ K-Electricپاور ہاؤس اسٹیشن، نارتھ کراچی کے افسران سے ملاقات کرنے پہنچے تو سیکوریٹی افسررضوان نے انتہائی ناروا سلوک اور حملہ کرنے کی کوشش کی اورجی ایم سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ پاسبان کا عوامی شکایت کیمپ لگانے کا مقصدکے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا تھا کیونکہ نارتھ کراچی جیسے وسیع علاقے میں لاکھوں شہری ایوریج اور زائد بلنگ کی شکایت درج کرانے کیلئے کے الیکٹرک کے آئی بی سی دفتر کی سہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

جب پاسبان رہنما شہریوں کی درخواستیں جمع کرانے گئے تو پاور ہاؤس دفتر کے سیکوریٹی افسررضوان نے کہا کہ اوور بلنگ کی شکایت درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں ہم درخواستیں نہیں لیں گے جبکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں تھی ۔

جس پر پاسبان رہنماؤں و دیگر صارفین نے پر زور احتجاج کیا ۔ اسی دوران وہاں پولیس افسرصفدر تشریف لائے اور کے الیکٹرک کے دفتر میں لے کر جانے یقین دہانی کرائی کہ آپ کی ملاقات کرادی جائے گی لیکن کے الیکٹرک کے کسی افسر نے ملاقات نہیں کی ۔ بعد ازاں رینجرز کے اقبال صاحب تشریف لائے اور ہمارا موقف سنا اورپاسبان رہنماؤں کو کے الیکٹرک کے دفتر میں لے گئے ۔

کے الیکٹرک کے سیکوریٹی افسر رضوان نے کسی متعلقہ افسر سے ملوانے کی بجائے خود ہی بات کی جب پاسبان رہنماؤں کی جانب سے صارفین کا موقف پیش کیا گیا تو رضوان نے دھمکی کہ میں تمہیں بعد میں دیکھ لوں گا اور مارنے اور ہراساں کرنے کی کوشش اور کہا کہ میں تمہارا بندوبست بعد میں کروں گا ۔ جس پر پاسبان رہنما نے تھانہ اجمیر نگری میں پولیس سے تحفظ فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کے سیکوریٹی افسر رضوان کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست جمع کرادی اور بعد ازاں آن لائن ایف آئی آر بھی درج کرادی

متعلقہ عنوان :