خیبر پختونخوا حکومت کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں تاریخی نوعیت کی ہیں، پولیس کو غیر جانبدار بنا دیا ہے،پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے32ارب مختص کیے ہیں

صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی کا پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 18:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں تاریخی نوعیت کی ہیں۔خیبر پختوں خواہ پولیس کو غیر جانب دار بنا دیا ہے۔پولیس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے32ارب مختص کیے ہیں،پولیس ٹرینگ کالج ھنگو پاکستان کے بہترین تربیتی ادارے کی حثیت رکھتا ہے اس کالج کی ضروریات پوری کریں گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹرینگ کالج ھنگو میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے موقعہ پر مہمان خصوصی کیحیثیتسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر کمانڈنٹ کالج اشرف نور،ڈپٹی کمانڈنٹ ارشاد خان،ڈی پی او ھنگو شاہ نظر،ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون امتیاز احمد قریشی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس عوام کے جان مال آبرو کی محافظ ہے اور خیبرپختون خواہ کی پولیس کا شمار ملک کی مثالی پولیس میں ہوتا ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر آول دستے کا فریضہ آنجام دیتے ہوئے شہادتوں کی نئی تاریخ رقم کی اور دہشت گردوں کی درجنوں مزموم سازشوں کو ناکام بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس کو سیاسی دباؤ سے پاک کر کے غیر جانب دار فورس بنایا ہے اور اب عوام پولیس فورس پر اعتماد کر رہے ہیں۔امتیاز قریشی نے کہا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پولیس کو جدید خطوط کی حامل فورس بنانے کے لیے 32 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔اور وہ پولیس کی تمام ضروریات پوری کرئے گی۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر نے پولیس ٹرینگ کالج میں ایک مسجد کی تعمیر،دس رہائشی بلاک بنانے،150سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،کالج کی حدود میں سولر سسٹم سٹریٹ لائیٹس اور نعکاس آب سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان کیا۔

کمانڈنٹ کالج ڈی ائی جی اشرف نور نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں سے کہا کہ وہ عملی زندگی میں اپنے حلف کی پاسداری،اور تربیت کے تقاضوں کی بجا آوری یقینی بنائیں۔اور غیر جانب داری سے قانوں کی عملداری،عوام کو تحفظ کی فراہمی،ظالم کی سرکوبی اور مظلوم کی داد رسی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ ارشاد احمد نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ھنگو پولیس ٹرینگ کالج کی تاریخ اور پیہم کامیابیوں کا ذکر کیا اور ان مسائل کا ذکر کیا جن کا کالج کو سامنا ہے۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی نے ڈپٹی کمانڈنٹ ارشاد خان کے ہمراہ پریڈ کا معائینہ کیا۔جبکہ ریکروٹس نے صوبائی وزیر کو سلامی پیش کی۔پاسنگ اوٹ پریڈ کے موقعہ پر جوانوں نے پریڈ کا عملی اظہار کیا جبکہ مارشل آرٹ،نشانہ بازی اور دیگر شعبہ جات میں تربیت کا جوانوں نے خوبصورت انداز میں مظاہرہ کیا۔جسے بے حد سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :