نوشہرہ،یونین کونسل خویشگی پایان اور تین ویلج کونسل کے ناظمین نے اختیارات نہ ملنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی د یدی

جمعہ 5 فروری 2016 18:20

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) یونین کونسل خویشگی پایان اور تین ویلج کونسل کے ناظمین نے اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی اگر صوبائی حکومت نے پندرہ دنوں کے اندر اندر فنڈ اور اختیارات نہیں دئیے تو صوبائی حکومت کے خلاف عدالت جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل خویشگی پایان میں ضلعی کونسلر حاجی محمد آیاز عرف امیر کے زیر صدارت احتجاجی اجلاس منعقد ہوا جس میں ویلج ناظم حامد خان، نائب ناظم ظہورخان، ناظم انعام خٹک، ناظم فضل خان، نائب ناظم رحمت گل نے شرکت کی اجلاس سے ضلعی کونسل محمد ایاز عرف امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ گزرنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات او ر فنڈ ابھی تک نہیں دئیے گئے جس کی وجہ سے یونین کونسل میں مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم نے مشترکہ طورپر فیصلہ کیا کہ اگر حکومت نے پندرہ دنوں کے اندر اندر فنڈ جاری نہیں کئے گئے تو ان کے خلاف احتجاج اور روڈوں پر نکل کردھرنے دیں گے اور بعد میں صوبائی حکومت کے خلاف عدالت جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :