ڈی بی ایس پاکستان کی معلومات یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے سے بھارتی اجارہ داری ختم
دنیا بھر سے12 ہزار کے قریب افراد نے ویب سائٹ وزٹ کرکے پاکستانی معالج کو داد تحسین پیش کردیا
جمعہ 5 فروری 2016 18:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ہم کسی سے کم نہیں، پاکستان میں ڈی بی ایس اور ڈسٹونیا علاج کے بانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہمسایہ ملک بھارت کے ڈاکٹروں کا جواب دینے کے لیے اپنے مریضوں کی تفصیلات یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیں جسے اب تک 12 ہزار کے قریب لوگوں نے وزٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے چند روز قبل ڈی بی ایس پاکستان کی ویب سائٹ بنائی گئی جس کا افتتاح مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کیا۔
بعدازاں پرنسپل پی جی ایم آئی نے ہمسایہ ملک بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے ڈی بی ایس سے وابستہ طبی ماہرین کو پاکستان میں کیے جانے والے جدید طریقہ علاج سے آگاہی کے لیے اپنے مریضوں کے کیسز یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیئے ہیں ۔(جاری ہے)
ان کے اس کام کو مختلف حوالوں سے نہ صرف طبی ماہرین بلکہ عوام الناس کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی معلومات بیک وقت اردو اور انگلش میں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی بلکہ انگلش زبان کی سوج بوجھ رکھنے والے غیر ملکی بھی بخوبی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
گذشتہ چند روز میں مذکورہ ویب سائٹ کو 12ہزار کے قریب افراد نے وزٹ کیا ہے جبکہ اس سائٹ کے روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ہونے سے اب دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے کیونکہ پہلے صرف بھارتی معالجین کا ریکارڈ یوٹیوب پر دستیاب تھا مگر اب ایسا نہیں اب یوٹیوب پر پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ان کا بخوبی مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.