ڈی سی او قصور سلمان غنی سے ڈویژ ن لیول پر کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع کی نمائندگی کرنیوالی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات

کامیابی کیلئے دعا ‘کمشنر کپ جیتنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی ‘کھلاڑیوں کی یقین دہانی

جمعہ 5 فروری 2016 18:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ڈی سی او قصور سلمان غنی سے ڈویژن لیول پر انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع قصور کی نمائندگی کرنیوالی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ملاقات ‘کامیابی کیلئے دعا ‘کمشنر کپ جیتنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی ‘کھلاڑیوں کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور سلمان غنی سے گزشتہ روز ان آفس میں انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ 2016ء کیلئے ڈویژن لیول پر ضلع قصور کی نمائندگی کرنیوالی کرکٹ ٹیموں جن میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن نمبر 1کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور راؤف علی باجوہ نے فرداً فرداً کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور ضلع قصور میں ہونیوالے سابقہ میچوں کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او سلمان غنی نے انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ میں ضلع لیول پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ضلع کی طرح ڈویژن لیول پر بھی دل و جان سے میچز میں اپنی کارکردگی دکھائیں اور کمشنر کپ کے حقدار بنیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ کا ڈویژن لیول پر افتتاح آج (6فروری )کو جناح باغ لاہور میں ہو رہا ہے اور 8فروری کو پہلا میچ کھیلا جائیگا۔ اس طرح انٹر سکول کمشنر کرکٹ کپ ڈویژن کی سطح پر فائنل میچ 21فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ بعدازاں ڈی سی او قصور کیساتھ کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو بھی لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :