امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق کا علامہ غلام رسول سعیدی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 5 فروری 2016 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق ، نائب امراء حافظ محمدادریس ، راشد نسیم ، اسد اﷲ بھٹو، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک نے مفسر قرآن علامہ غلام رسول سعیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے علامہ غلام رسول سعیدی کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :