Live Updates

تحریک انصاف کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے شاہ جمال کالونی گراؤنڈسے اسمبلی ہال تک ر یلی

آزادی کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے ہم سفارتی اوراخلاقی طور پر اس کی حمایت جاری رکھیں گے،حکمران ہوش کے ناخن لیں بھارت کے ساتھ رشتہ داریوں اور تجارت سے گریز کریں،ایسٹ تمیوراور مغربی سوڈان کی عوام کو آزادی تو مل سکتی ہے کشمیر اور فلسطین کی عوام کا کیا قصور ہے کے انہوں آزادی کیو ں نہیں ملتی‘مقررین کا خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 18:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیرکے جنرل سیکرٹری محی الدین دیوان کی قیادت میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم والشان ر یلی شاہ جمال کالونی گراؤنڈسے اسمبلی ہال تک نکالی گئی ۔ صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،ریلی میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت اور ان کے لئے ناشتہ کا اہتمام کیا گیا ۔

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان اور سابق صوبائی صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ آزادی کشمیر یوں کا پیدائشی حق ہے ہم سفارتی اوراخلاقی طور پر اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں بھارت کے ساتھ رشتہ داریوں اور تجارت سے گریز کریں،ایسٹ تمیوراور مغربی سوڈان کی عوام کو آزادی تو مل سکتی ہے کشمیر اور فلسطین کی عوام کا کیا قصور ہے کے انہوں آزادی کیو ں نہیں ملتی ،بھارت کی حرکتیں پڑوسیوں والی نہیں ہیں وہ کشمیریوں کو دبانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات کیلئے مداخلت کررہاہے جسے اسکی بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی اور ہر صورت کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ جمال پارک سے پنجاب اسمبلی (چیئرنگ کراس) تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے غلام محی الدین دیوان ،سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،سابق صوبائی صدر اعجازاحمد چوہدری ،ڈاکٹر یاسمین راشد،فاروق آزاد ،سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں نے بھی خطاب کیا غلام محی الدین دیوان اور سابق صوبائی صدر اعجازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ آج پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہے اور وہ یقین دلا رہے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور بھارت کو آزادی دینا پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیاد ت میں تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی مخالفین کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے انشاء اﷲ تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں کلین سویپ کر یگی۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہناتھاکہ بین الاقوامی قوتوں نے دہرامعیار اپنایاہواہے برطانیہ میں بھی بطور ممبر پارلیمنٹ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی جب تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی تو وہ مسئلہ کشمیر کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی(ن) لیگی حکومت بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر نہیں اپنے کاروباری معاملات کو مضبوط کرنا چاہتی ہے جسکی وجہ سے موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہے مگر تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ضرور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر یگی اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا سابق صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد،ولید اقبال،ثوبیہ کمال اور شبیر سیال کاکہناتھاکہ اگر بھارت پر پریشر جاری رہاتو کشمیر جلد آزاد ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل کیا جائے ، عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و ذیادتی بند کرے، پاکستانی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الااقوامی برادری کے آگے اس مسئلے کو اٹھائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشاء اﷲ کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی۔

ریلی میں ڈاکٹر فاروق طاہر ،ڈاکٹر عاطف ،ظہیر عباس ،اصغر گجر ،رانا عبداسمیع ،راجہ شبیر،ملک وقار،شنیلا روت ،رانا انجم،ندیم شاکر،علی رشد،میاں عمر،زاھد لطیف،جاوید بھٹی،نعیم تاج،ڈٖاکٹر ذ یشان،ملک خادم،ارشد گوندل،منشا بھگت،خا لد سندھو ،ڈاکٹر شہزاد،باقرکھرل،میاں طارق جاوید،اشتیاق ملک ،عدنان جمیل ،لقمان قا ضی ،ممبران صوبائی اسمبلی،اور کشمیر ی عوام اور کارکنان نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات