ہمارے دل ان کشمیری مسلمان بھائیوںکے ساتھ دھڑکتے ہیںجو پاکستان کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں: رانا اشفاق احمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 18:03

قصور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- محمد عمران سلفی سے۔05فروری۔2016ء) یوم کشمیر کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی پتوکی سے شروع ہو کر للیانی اڈا قصور میں اختتام پذیر ہو ئی، اختتام پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل ان کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جو پاکستان کا پرچم بلند کئے ہوئے ہیں جو یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس پرچم کو اٹھانے کی سزا سزائے موت ہے ان کے خلاف غداری کے مقدمات درج ہوں گے، اقوبت خانوں میں بند ہونا پڑے گا، جس مکان پر پاکستانی پرچم لہرائے جاتا ہے اس مکان پر گن پورڈر پھینک کر آگ لگا دی جاتی ہے، جس ہاتھ میں پاکستانی پرچم ہو گا نہ جانے اس کا مستقبل کیا ہو گا، اس کے باوجود وہ ہر روز الحاق پاکستان کا مظاہرہ کر رہے ہیں پاکستان عوام سے محبت والہانہ اظہار کر رہے ہیں وہ ہم پوری قوم بھی نہیں کر سکے، رانا اشفاق احمد نے مزید کہا کہ پانچ فروری کے دن سید علی گیلانی،آسیہ اندرابی،مسرت عالم، شبیر شاہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ضرورت ہے جو ساڑھے سات لاکھ فوج کے سامنے پاکستان پرچم لہرائے ہوئے ہیں،انڈین فوج کے جبر کے سامنے 22،22دن تک ہڑتال کرتے ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دینے کےلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستانی میڈیا کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انڈین میڈیا پاکستان سے جانے والے غبارے، کبوترپر بھی واویلا کرتا رہتا ہے، کشمیر کی آزاد ی کےلئے ہر شخص کو اپنا کردار متعین کرنے کی ضرورت ہے، ہم آج کشمیر کی آزاد کی طلب تو کر رہے ہیں جبکہ ان کی آزاد ی کےلئے کچھ کر نہیں رہے، نریندی مودی کی پاکستان میں آمدپر ساری کشمیر قوم اس پر خفا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس وقت عوام کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن آج سمجھ آ رہی ہے کہ پاکستان کو آباد کرنے والے دریاﺅں پر انڈیا نے بے شمار ڈیم بنا لئے ہیں، 40کلو میٹر تک ٹرم بنا کر دریا سندھ کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، استحکام پاکستان ہے، جب سے پاکستان میں ایٹم بم بنایا ہے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو چکا ہے، اب دشمن پانی کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک مین دہشت گردی، بد امنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے، کشمیر کے مسلمانوں کا وہی موقف ہے جو 1947میں اہلیان پاکستان کا تھا

متعلقہ عنوان :