پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے مسافر رل گئے

کراچی ائیر پورٹ پر درجنوں غیر ملکی مسافر واپس جانے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے انتظار میں خوار

جمعہ 5 فروری 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) ملک بھر میں ادارے کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے ملکی وغیر ملکی مسافر رل گئے،کراچی ائیر پورٹ پر درجنوں غیر ملکی مسافر اپنے ممالک میں جانے کیلئے فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے انتظار میں خوار ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کراچی ائیر پورٹ پر ایک چینی باشندے نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کا سامان ایئر پورٹ حکام کے پاس موجود ہے تاہم انہیں آف لوڈ کر دیا گیا جس کے بعدسامان واپس نہیں کیا گیا۔

چینی باشندے نے بتایا کہ ان کے سامان میں نقدی بھی موجود ہے جبکہ لیپ ٹاپ اور کپڑے بھی ہیں۔ چینی مسافر نے کہا کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے اسکا سامان تاحال واپس نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکام کو آگاہ بھی کر چکا ہے مگر نہ تو سامان دیا گیا ہے اورایسی صورت حال میں غیر ملکیوں کو کوئی گائیڈ کرنے والابھی نہیں

متعلقہ عنوان :