دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے؟، پوتی کا شہباز شریف سے سوال

آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، کشمیر عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی نفیسہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں آگاہی

جمعہ 5 فروری 2016 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ان کی پوتی نے انتہائی خوبصورت سوال پوچھا کہ ’دادا ابو آج(5فروری کو) ہم سکول کیوں نہیں گئے‘جس پر شہبازشریف نے پوتی نفیسہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، کشمیری عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ان کی ننھی پوتی نفیسہ نے سوال کیا کہ آج ہم سکول کیوں نہیں گئے جس پر شہبازشریف نے پوتی کو آج کے دن کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا آج کشمیر ڈے ہے‘،جس پر ننھی نفیسہ نے تجسس بھرے انداز میں ایک اور سوال کیا کہ ایسا کیوں؟۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے اپنی پوتی کو بتایا کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، کشمیر عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتاناچاہیے کہ کشمیریوں نے حق خودرادیت کیلئے کئی جانیں قربان کیں اور انہیں بتانا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے کہ ہم کشمیروں کا ساتھ کیوں دیتے ہیں۔