پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں جلسے ،جلوس ،سیمینارز اور بھارت مردہ باد ریلیاں

کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق خود ارادیت دئیے بغیر اقوام متحدہ کا امن مشن ادھورا رہے گا،مسلم امہ کو دیگر مقبوضہ مسلم ریاستوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرنا چاہئے، بھارت کے ساتھ پاکستان کا تنازعہ سرحدی حدود کا نہیں بلکہ اصل لڑائی مقبوضہ کشمیر پر ہے،مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے ہمارا رشتہ جسم اور روح کا ہے ‘رہنماؤں کا خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) پا کستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی خصو صی ہدایت پر کشمیری بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور، کراچی ،شیخو پورہ ،گو جر انوالہ ،گجرات، سیا لکوٹ، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی،اسلام آباد، مظفر آباد،آزاد کشمیر ،پشاور،کو ئٹہ سمیت ملک بھر میں جلسے ،جلوس یکجہتی کشمیر کا نفر نسز ،سیمینارز اور انڈیا مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔

جبکہ سب سے بڑی ریلی لاہور میں پر یس کلب سے پنجاب اسمبلی ہا ل چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت سنی تحریک کے رہنما ؤں علامہ مجاہد عبدالرسول خان ،صا حبزادہ رضا ئے مصطفی نقشبندی، مفتی گل احمد عتیقی سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری و دیگر نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کا حق خود ارادیت دئیے بغیر اقوام متحدہ کا امن مشن ادھورا رہے گا۔

(جاری ہے)

مسلم امہ کو دیگر مقبوضہ مسلم ریاستوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرنا چاہئے۔ بھارت کے ساتھ پاکستان کا تنازعہ سرحدی حدود کا نہیں بلکہ اصل لڑائی مقبوضہ کشمیر پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے ہمارا رشتہ جسم اور روح کا ہے ۔پاکستانیوں کی اصل روحانی زندگی کشمیر سے جڑی ہوئی ہے۔کشمیر سے بھارتی تسلط ختم نہ کروا کر اقوام متحدہ اپنی قدروں کو کھو رہی ہے ۔

پاکستان کی موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت کی پر امن تحریک کو سفارتی فورم پر لائے۔نہتے کشمیری مسلمانوں کے لہو سے بھارت کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ۔عالمی برادری کے سامنے اس ایشو کو لانے کیلئے حکومت سفارتی جد جہد کرے ۔تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیاجا سکے ۔ اس مو قع پر علامہ احسان الحق صدیقی، مفتی عمران احمد حنفی، علامہ سر فراز سیا لوی علامہ ریا ض ہزاروی ،مفتی محمد سلیم نقشبندی، مو لانا شریف الدین قذافی،مو لا نا محمد علی نقشبندی ،علامہ شفا قت ہمدمی سمیت دیگر قا ئدین سنی تحریک و اہلسنت جما عتوں کے راہنماؤں نے خصو صی شر کت کی۔ریلی کے دوران کارکنان سنی تحریک یہ نعرے بازی کر رہے تھے۔