رواں سال کے پہلے ماہ لاہور پولیس کی شاندار کارکردگی ،73گینگز کے189ملزمان گرفتار،203مقدمات ٹریس ،87 لاکھ سے زائدرقم برآمد

ناجائز اسلحہ کے417مقدمات میں46رائفلیں،43بندوقیں،529ریوالورز وپسٹلز اور 30014گولیاں برآمد کی گئیں ‘ رپورٹ

جمعہ 5 فروری 2016 17:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جنوری کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے73گینگز کے189ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے203مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ87لاکھ سے زائد ہے،اسی طرح جنوری میں مجموعی طور پر297اشتہاری اور1103عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جنوری کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے73گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے189ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف203مقدمات ٹریس ہوئے اور297اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے79،Bکیٹیگری کے218اور1103عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے46اور Bکیٹیگری کے1057شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے417مقدمات درج ہوئے جن میں427ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے46رائفلیں،43بندوقیں،529ریوالورز وپسٹلز اور30014گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے615مقدمات درج ہوئے جن میں620ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے34کلو319گرام ہیروئن،150کلو921گرام چرس،150 گرام افیون اور6765شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے108مقدمات درج ہوئے جن میں424ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی03لاکھ64ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے30مقدمات درج ہوئے جن میں128ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ماہِ جنوری میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول ،میرج اورفارنرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1204 ملزمان کے خلاف650مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :