رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد کم رہی

جمعہ 5 فروری 2016 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) شدید بارشوں کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد کم رہی ،پیداوار96لاکھ 12بیلز تک محدود رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق شدید بارشوں، موسمی تغیرات اور حکومت کی غیرمناسب پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیدوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ رواں سیزن کپاس کی پیداور 33فیصد کمی سے صرف 96لاکھ 12ہزار بیلز رہی۔گزشتہ سال کپاس کی پیدوار 1کروڑ 44لاکھ بیلز تھی۔ پیدوار میں کمی کے باعث جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد بھی سست روی کا شکار ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کو 6 ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

متعلقہ عنوان :