دادا ابوآج ہم اسکول کیوں نہیں گئے؟،بیٹا آج کشمیر ڈے ہے،پوری قوم کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے

وزیراعلیٰ شہباز شریف اوران کی ننھی پوتی نفیسہ کے درمیان کشمیر ڈے کے حوالے سے مکالمہ

جمعہ 5 فروری 2016 17:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنی ننھی پوتی نفیسہ سے ہونے والا مکالمہ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پر شیئر کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی پوتی نفیسہ نے سوال کیا کہ دادا ابوآج ہم اسکول کیوں نہیں گئے؟،جس پرشہباز شریف نے جواب دیا بیٹا آج کشمیر ڈے ہے،آج کے دن پوری قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

دادا ابو،ایساکیوں ہے؟ ننھی نفیسہ نے تجسس بھرے اندازمیں استفسار کیا، جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ کشمیر ی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم کشمیر اور اس کے پس منظر کے حوالے سے آگاہ کریں ۔ کس طرح کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے کتنا ضروری ہے کہ ہم انہیں اپنی حمایت دیں او ریہ ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ایک شعر بھی لکھا جس خاک کے ضمیر میں ہے آتش چنار ۔۔۔ ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاک ارجمند

متعلقہ عنوان :