پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے غیر ضروری قوانین کیخلاف (کل) ا طباء پرامن احتجاج کرینگے

جمعہ 5 فروری 2016 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) تحفظ اطباء آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم، صدر پروفیسر حکیم عبدالرزاق، حکیم محمداسلم جوئیہ، حکیم غلام فرید میر، پروفیسر حکیم مبارک علی،پروفیسر حکیم محمد اسلم طالب اور آرگنائزر حکیم غلام مرتضیٰ مجاہد کی قیادت میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے غیر ضروری قوانین کے خلاف کل بروز (ہفتہ ) کو بوقت 1 بجے دوپہر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی لاہور کے سامنے اطباء پُر امن احتجاج کریں گے۔ جس میں ملک بھر سے اطباء کرام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :