عالمی ادارے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کا نوٹس لیں ،ہیومن سیفٹی کمیشن

بعض طاقتوں نے مسئلہ کشمیر دانستہ طور پر حل نہیں ہونے دیا ،ہمیں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا ،علی گیلانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 17:13

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) یوم کشمیر کے موقع پر ہیومن سیفٹی کمیشن آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کا نوٹس لیںاسی طرح بھارت کے یکطرفہ پراپیگنڈہ کا توڑ کرتے ہوئے پاکستان کو اصل حقائق منظر عام پر لانا چاہیے ،ہیومن سیفٹی کمیشن کے چیئرمین پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ بعض طاقتوں نے دانستہ طور پر مسئلہ کشمیر کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے حل نہیں ہونے دیا جن میں عالمی طاقتیں بھی شامل تھیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی لچک دکھانے کی بجائے بھارت کے مقابلے میں دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا اور بھارتی ہتھکنڈوں کے مقابلے کےلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی اپنانا ہو گی ،پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ انڈیا کی طرف سے ثقافتی یلغار میں بھارتی مقاصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم اس کا کسی طور بھی مقابلہ نہیں کر سکے ،ہیومن سیفٹی کمیشن کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے سفارشات پیش کی گئیں اور 5فروری کے ملک گیر احتجاج کی حمائیت کا اعلان کیا گیا ،کمیشن کی وائس چیئرمین ہما علی گیلانی نے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کشمیر کو پاکستان کی"لائف لائن "قرار دیا اور مسئلہ کشمیر کے جلد از جلد حل کی ضرورت پر زور دیا ۔