چونیاں کے ٹیلیفون نمبرز اور ڈی ایس ایل اکثر بند اور سپیڈ نہ ہونے کے برابر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:59

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) چونیاں کے ٹیلیفون صارفین نے چیئرمین PTA ، ڈائریکٹرانفورسمنٹ، ریجنل جنرل منیجر و بزنس منیجر کو درخواستوں کے ذریعہ افتخاراحمد ودیگر نے مذکورہ افسروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل چونیاں کے ٹیلیفون نمبرز اور ڈی ایس ایل اکثر بند اور سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔

بعض ٹیلیفونز اور کمپیوٹر میں کرنٹ بھی آرہا ہے۔ درخواست دہندہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے تین عدد کنکشن ٹیلیفون حاصل کررکھے ہیں جبکہ دو نمبروں پر ڈی ایس ایل کی سہولت بھی لی ہوئی ہے۔ تقریباً نوہزار رپے کے لگ بھگ ماہانہ بل ادا کرتا ہے۔ جب بھی ایکسچینج میں شکایت لیکر جاتے ہیں تو لائن مین کہتا ہے کہ یہ میرا کام نہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ایل والے کا کام ہے۔

اور ڈی ایس ایل والا کہتا ہے کہ یہ میراکام نہ ہے۔ لائن مین سے بات کرو۔ کوئی بھی شخص ذمہ داری لینے کو تیار نہ ہے۔ شکایات بھی نوٹ کروائی گئی ہیں۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ شکایات عام کاغذ پر لکھ کر بعد میں ردی کی ٹوکری کی نظرکردی جاتی ہیں۔ دفتر میں جاکر ملازمین شفیع، ناصرخاں، تنویر، عثمان، اعجاز کو جب صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تمہارے نمبرز ہمیشہ ہی خراب رہتے ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔ درخواست دہندوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کا پروگرام بنایا جائے گا۔ ایکسچینج ملازمین کے مطابق ٹی ایم اے دفتر کے نزدیک ٹیلیفون کیبل میں برقی رو آنے کی وجہ سے سارے سسٹم میں خرابی آچکی ہے

متعلقہ عنوان :