ٹریفک پولیس کے تھاندار نے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا شروع کر دیا پانچ سو روپے منتھلی نہ دینے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ اورگاڑی بند ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:59

چھانگا مانگا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) ٹریفک پولیس کے تھاندار نے ٹرانسپورٹروں کو لوٹنا شروع کر دیا پانچ سو روپے منتھلی نہ دینے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ اورگاڑی بند ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج ،تفصیل کے مطابق مقامی ٹرانسپورٹروں محمد حسین جوئیہ ،عبدالمجید ،اصغر علی ،افتخار احمد ،نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ چھانگا مانگا گول چکر کے قریب ٹریفک پولیس کے اہلکار اشفاق اے ایس آئی اور دیگر عملہ ٹرانسپورٹروں کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیںبھائی پھیرو اور چھانگا مانگا جانے والی فی گاڑی سے پانچ سو روپے منتھلی وصول کی جاتی ہے نہ دینے پر سواریوں کے سامنے ذلیل و رسوا کرنے کے بعد ایک ہزار کا چالان اور گاڑی بند کر دی جاتی ہے ٹرانسپورٹروں نے اشفاق اے ایس آئی اور دیگر اہلکاروں کے خلاف شدید اختجاج کیا اور نعرے بازی کی ہے اور ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہکرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر شدید احتجا ج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :