کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی :سیاسی ومذہبی راہنماﺅں کے خطابات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:59

الہ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ان خیالات کا اظہار جمعة المابرک کے اجتعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی راہنماءڈاکٹر پروفیسر علامہ عبدالغفور راشد(مشیر مذہبی امور وزیر اعلیٰ پنجاب)اور حافظ نوید الحسن اشرف (چئیرمین متحدہ طلباءمحاذ)ضلع قصور نے کہا کہ انڈیا کشمیریوں کی آزادی کی جد وجہد کودبانے میں ناکام ہو چکا ہے اقوام متحدہ کا کشمیر ایشو پر خاموش رہنا قابل مذمت ہے کشمیری دنیا بھر میں اپنا پیغام پہنچا چکے ہیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان اور کروڑوں پاکستانی کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی محاذ پر مدد جاری رکھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی مرجی کے مطا بق کشمیر کے فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر میاں اصغر علی مٹھو،رمضان خاں کونسلر ،چوہدری امیر علی صابر سابقہ ناظم سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے نماز جمعہ کے بعد کشمیرکی آزادی کے لیئے مختلف مساجد میں دعائیں بھی کی گئیں

متعلقہ عنوان :