یوم یکجہتی کشمیر ، سندھ سیکرٹریٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی

جمعہ 5 فروری 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) کراچی میں یوم کشمیر کے موقع پر یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکاء نے سندھ سیکرٹریٹ سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا ،ریلی کی قیادت وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر نادیہ گبول نے کی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر ی عوام کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ریلی میں اسکولوں کے طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے بھی لگائے۔طلبا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری بچے بھی انکی طرح آزاد فضا میں سانس لیں۔

متعلقہ عنوان :