وفاقی وزیر مذہبی امور سرداریوسف کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،صوبے میں مذہبی اہم آہنگی اور ایک ہی میں اذان اور نماز کے حوالے سے گفتگو

مدارس کی رجسٹریشن پر علماء کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، قائم علی شاہ

جمعہ 5 فروری 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں تمام فرقوں میں ہم آہنگی موجود ہے اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور ایک ہی وقت میں نمازکے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفاقی وزیرسردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس کی کامیابی کیلئے تمام فوقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون بہت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے اورتمام فرقوں کے علماء ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل کرچکے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کے لئے علماء کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد قانون بھی پاس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :