Live Updates

عمران خان پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کو اپنا سیاسی اجتماع بنا نا چاہتے ہیں، رانا بابرحسین

جمعہ 5 فروری 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کو اپنا سیاسی اجتماع بنا نا چاہتے ہیں ،پرویزخٹک کمرے میں رہ کر سیاستدان کرتے ہیں لیکن وہ پی آئی اے ملازمین کے معاملہ کو ہوا دینے کے لئے میدان میں آگئے ،تحریک انصاف پی آئی اے پر سیاست کررہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس سیاست کرنے کے لئے تمام ایشوز ختم ہوگئے ہیں وہ سڑکوں پر آئے ہوئے لوگوں کو اپنا مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی ،ہم نے ملازمین ہمیشہ کے حقو ق کاتحفظ کیا ہے ،عمران خان تو بے وسیلہ اور غریب افراد کو اپنے جلسوں سے نکال دیتے ہیں ،وہ صرف اپنی سیاست بچانے کے لئے یہ سب کچھ کرتے ہیں لیکن ان کی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے اور وہ اپنا وقار کھو رہے ہیں ،عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہورہے ہیں،عمران خان نے خیبرپختون خواہ کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :