ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور انجکشن لگا کر کار اور نقدی لوٹ لی

ڈرائیور کو بیہوشی کی حالت میں کھیت میں پھینک کر ڈاکو فرار

جمعہ 5 فروری 2016 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) جوگی چوک ٹیکسی اسٹینڈ سے کار کرائے پر لیکر تین ڈاکوؤں نے چھین لی اور ڈرائیور علی شان کو بیہوش کر کے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تین نامعلوم افراد نے علی شان ٹیکسی ڈرائیور سے اس کی کار نمبر 427ایل زیڈ ایس کرائے پر حاصل کی اور اسے نور شاہ ساہیوال روڈ پر لے گئے اور اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بیہوش کر دیا اس کی کار مالیت سات لاکھ روپے اور تین ہزار روپے کی نقدی او ر موبائل چھین لیا اور اسے بیہوشی کی حالت میں چک 56جی ڈی زخیری یوسف والا نور شاہ روڈ پر گندم کے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ڈرائیور علی شان کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم پولیس ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی ۔

متعلقہ عنوان :