اوکاڑہ کے نواح میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات ، ایک عورت سمیت تین افراد زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 16:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) اوکاڑہ کے نواح میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا پولیس نے نو ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے تفصیلات کے مطابق ریاض حسین سکنہ 20جی ڈی اپنے بھائی سجاد کے گھرتھاکہ امیر ،اللہ یاراور عباس زبردستی داخل ہوگئے اورریاض کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا محمد سرور ولد غلام محمد سکنہ علی پور کالونی کے گھرزبردستی محمد اشرف،محمد رمضان،محمد رفیق اور محمد نعیم اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوگئے گھرمیں موجود محمد سرور کی بہوخالدہ اور بیٹے سرفراز کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیااور یہاں سے دس ہزارروپے کی نقدی بھی چوری کر لی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :