اوکاڑہ،نوسر باز نے شہری کو ایک لاکھ سے زائد کی نقدی سے محروم کر دیا

جمعہ 5 فروری 2016 16:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء)نوسر باز نے شہری کو ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی سے محروم کر دیاتھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق فیاض جاوید ولد محمد جاوید سکنہ ڈی بلاک کو نامعلوم شخص نے کزن بن کر دبئی سے فون کال کی اور کراچی میں ایزی پیسہ لوڈ کے ذریعے ایک لاکھ اور 63ہزار روپے کی رقم منگوا لی بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے کزن نے کوئی کا ل ہی نہ کی ہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے