اوکاڑہ،جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعہ 5 فروری 2016 16:43

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کو گرفتارنہ کیاجا سکا ہے تفصیلات کے مطابق فخر مجید ولد فضل محمد سکنہ فیصل محمود کالونی نے چار لاکھ 20ہزار روپے مالیت کا چیک دیاخادم حسین ولد فیض محمد سکنہ پیردی ہٹی نے 1لاکھ اور 40ہزار روپے کا چیک دیامحمد امجد ولد محمد صدیق سکنہ گلزار کالونی گجرانوالہ نے 5لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا اور محمد عمران ولد محمد حنیف سکنہ دیپالپور نے1لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا تمام چیک ڈس آنر ہوگئے اور بنکو ں سے کیش نہ ہوسکے پولیس نے مقدمات درج کر نے سے انکار کیا تو مدعیوں کو عدالتوں سے رجوع کر نا پڑا مقامی عدالتوں کے حکم پر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے

متعلقہ عنوان :