چینیوٹ ،حساس اداروں کارروائی ،59 مشتبہ افراد ،پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا

جمعہ 5 فروری 2016 16:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء)کاؤنٹر ٹرائریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا ضلع کے پانچ علاقوں میں سرچ آپریشن انسٹھ مشکوک افراد گرفتار،پوچھ گچھ کے بعد د چھوڑ دیا گیا، ذرائع کے مطابق کاؤنٹرٹرائریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع چنیوٹ کے پانچ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جن میں لنگرمخدوم ، درالفضل ، شیخن ، مسکین پورہ اور ونوکے کے علاقہ جات شامل میں ہیں سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق انسٹھ افراد کو ان چاروں علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق خیبر پختون خواہ ہے اور یہ افراد یہاں بسلسلہ روزگار منتقل ہوچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن کے پاس سے برآمد ہونیوالے شناختی کارڈ یا تو زائد المعیاد تھے یا پھر تھے ہی نہیں تاہم بائیومیٹرک طریقہ سے ان کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ آپریشن چارسدہ میں باچا یونیورسٹی میں ہونیوالے واقعات کے بعد تیزی پکڑ چکے ہیں