سرائے نورنگ،کرایوں میں خود ساختہ اضافہ، عوام کا شدید احتجاج

جمعہ 5 فروری 2016 16:39

سرا ئے نورنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) عما ئد ین نار بخمل احمد زئی ظفر ان آباد سرور ممہ خیل اور شیخ آباد نے رکشہ ڈرائیورو ں کی جا نب سے کرا ئیوں میں خود سا ختہ اضا فے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہو ئے انتظا میہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ تحصیل انتظا میہ نے رکشہ ڈرا ئیورو ں کو کھلی چھٹی دی ہے اسلئے وہ من ما نیو ں پر اتر آئے ہیں اپنے ایک اخبار ی بیا ن میں مذکورہ دیہا تو ں کے مشرا ن نے کہا کہ نار بخمل احمد زئی اور سرا ئے نورنگ کا در میا نی فاصلہ تقر یباً چھ کلو میٹر ہے تا ہم رکشہ والے فی فرد تیس روپے کرا یہ وصو ل کر تے ہیں جو کہ سر اسر ظلم اور زیاد تی ہے کیو نکہ سرا ئے نورنگ تا بنوں روٹ پر چلنے والی مسا فر گا ڑیا ں پچیس کلو میٹر کے فا صلہ صرف تیس روپے کرا یہ وصول کر تی ہے مز ید کہا کہ رکشہ ڈرا ئیورو ں کی چھیر ہ دستیوں کے خلاف اہل علا قہ نے تھا نہ سر ائے نورنگ کی پو لیس کو متعد د با ر تحر یری در خوا ستیں دی تا ہم کو ئی شنو ائی نہیں ہو ئی انہوں نے ضلعی انتظا میہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ سرا ئے نورنگ کے مختلف روٹس پر چلنے والی رکشہ ڈرا ئیورو ں کا قبلہ درست کر نے کیلئے اقد اما ت کر یں بصورت دیگر احتجا ج پر مجبور ہو جا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :