پیرمحل ، لڑائی جھگڑے اور حادثات میں 19 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 5 فروری 2016 16:39

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) لڑائی کے مختلف تنازعات میں 8افراد شدید زخمی سڑک کے مختلف حادثات میں9افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف تنازعات میں8افراد جن میں چک نمبر685/26گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ممتازالحق ولد محمد حسین ، منظور حسین ولد مظہر ، عنصر ولد مظہر زخمی ہوگئے سی پلاٹ خانجوان میں محمد زبیر ولد محمد اکرم کو احاطہ کے تنازعہ پر حمید وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع کوہل خورد کا رہائشی ذوالفقار ولد غلام قاسم موٹرسائیکل خچر ریڑھے سے ٹکرانے زخمی ہوگیا دکان کے تنازعہ پر مکوں گھونسوں اور تکڑی باٹ کے تصادم میں محمد سفیان ولد محمد حنیف ساکن اے پلاٹ ، آل حسین ولد سید امیر علی ساکن پیرمحل زخمی ہوگئے کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی اللہ دتہ ولد محمد شفیع کو ندیم ولد غلام محمد نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں9افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سی پلاٹ کا رہائشی حق نواز ولد گہنا ، وریام ولد نور سندھلیانوالی ، سعدیہ انوردختر انور ، منصف ولد محمد انور ساکنان بہاولنگر ، ساجد ہ پروین زوجہ محبوب حاصل پور ، ارشاد ولد تاج محمد کلثوم زوجہ احسان الحق ساکنان چک332گ ب ، حنیف ولد امیر سی پلاٹ سبحان ولد حق نواز ساکنان سی پلاٹ زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی

متعلقہ عنوان :