پی آئی اے نجکاری :نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل سے رابطہ‘ڈیڈلاک نوٹنے کا امکان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 5 فروری 2016 16:33

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 فروری۔2015ء ) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کے احتجاج اور فضائی آپریشن معطل ہونے کے چار دن بعد حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیاہے اطلاعات کے مطابق حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے معاملے پر حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک ٹوٹنے کا امکان ہے۔

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے اور امکان ہے کہ جلدحکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان کراچی میں مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کو شاید صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ نہیں رکھا جارہا لہذا انہوں نے آزادکشمیر اسمبلی میں بھارت کی بجائے پی آئی اے ملازمین کو آڑے ہاتھوں لیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کرنے والے ملازمین کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت قومی ایئر لائن کی ترقی چاہتی ہے اور ملازمین کی ہڑتال بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔انھوں نے کہا کہ اصولوں اور قومی مفاد کے خلاف کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی مفاد پرستی کی سیاست کرنے والے عناصر نہیں چاہتے کہ پی آئی اے ترقی کرے۔ادھر ادارے کی نجکاری کے خلاف کراچی میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر کے باہر ملازمین کا احتجاج جمعہ کے روز بھی جاری رہا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال کی وجہ سے لگاتار چوتھے دن پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز معطل ہیں۔

متعلقہ عنوان :