Live Updates

ریٹرننگ آفیسر تحصیل ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے مخصوص نشستوں کے لےے ہونے والے انتخابات کے لیے امیدوارو ں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:31

ہارون آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) ریٹرننگ آفیسر تحصیل ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کے مخصوص نشستوں کے لےے ہونے والے انتخابات کے لیے امیدوارو ں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کی ٹکٹ ہولڈر خواتین راشدہ امین ،فرزانہ طاہر ،عنبرین ستار اور نازیہ شفیق کو ہیلی کاپٹر جبکہ آزاد حیثیت سے حصہ لینے والی خواتین نادیہ اکبر کو پریشر ککر اور نورین ارشد کو ہیرے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے نوجوانوں کی مخصوص نشست کے لےے عمران اشرف کو ہیلی کاپٹر اور لیاقت علی لیپ ٹاپ کا نشان الاٹ ہوا ہے لیبر کی نشست کے لےے شیخ قمر دین کو ہیلی کاپٹر اور ذوالفقار علی کو بوتل نشان ملا ہے جبکہ اقلیتی نشست کے لےے ریاض مسیح کو ہیلی کاپٹر اور شام لال کو گیزر کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11فروری2016کو مخصوص نشستوں کی تاریخ مقرر کی ہے لیکن ہنوز واضع نہیں ہے کہ مذکورہ الیکشن کس قانون یا آرڈیننس کے تابع ہوں گے البتہ الیکشن کمیشن کا سٹاف اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :