Live Updates

میاں برادان کی پالیسیاں ہمیشہ ان کے اقتدار کے قبل از وقت خاتمے کا باعث بنی ہیں اور اب بھی ان کی آمرانہ سوچ کی عکاس پالیسیاں اس امر کا اشارہ ہیں کہ ان کا چل چلاﺅ قریب ہے:راﺅ شعیب صدیقی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:31

ہارون آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءراﺅ شعیب احمد نے کہا ہے کہ میاں برادان کی پالیسیاں ہمیشہ ان کے اقتدار کے قبل از وقت خاتمے کا باعث بنی ہیں اور اب بھی ان کی آمرانہ سوچ کی عکاس پالیسیاں اس امر کا اشارہ ہیں کہ ان کا چل چلاﺅ قریب ہے ماضی میں ہمیشہ ان کے اقتدار کا خاتمہ مدت پوری کرنے سے قبل ہوا ہے اور اس بار بھی آثار نظرآرہے ہیں کہ حکمران اپنے پاﺅ ں پر ہی کلہاڑی مارنے کی روایت دیرینہ کو جاری رکھیں گے اور 2016کی ابتداءہی میں ان کے جانے کی نشانیاں ابھرنے لگی ہیں قوم ایک بار پھر سوچ رہی ہے کہ 2016جانے سے پہلے میاں برادران کی اقتدار سے رخصتی کی خوشخبری ضرور دے کر جائے گا درحقیقت میاں برادران ہمیشہ اپنے بے رحم مشیروں کے عوام کش مشوروں پر عمل کر کے اپنے اقتدار کے لےے عوام کی بد دعائیں لیتے ہیں اور پھر ان کا اقتدار ایک جھٹکے سے ہی ختم ہوجاتا ہے اور وہ بیرون ملک پناہ لیتے ہیں اس بار بھی 2016میں ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :