ہالینڈ فٹبال میچ ، یوٹریخٹ کی پی ایس وی کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست

جمعہ 5 فروری 2016 15:36

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) ہالینڈ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یوٹریخٹ نے پی ایس وی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

یوٹریخٹ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے تین گولز اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئییوٹریخٹ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے پریشر برقرار رکھا ، انہوں نے کھیل کے دوران وقفے وقفے سے تین گولز اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا ، فاتح ٹیم کی جانب سے برت دو گولز سکور کر کے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :