سپورٹس فیسٹیول: 2012ء کے اخراجات بارے سوال، رکن اسمبلی تاحال’جواب‘کے منتظر

جمعہ 5 فروری 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر یوتھ افیئر، سپورٹس، آثار قدیم اور سیاحت رانامشہود خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما و رکن اسمبلی میاں محمد اسلم اقبال نے 3مارچ 2014ء کو اپنے ایک تحریری سوال میں پوچھا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ سال 2012-13کے سپورٹس فیسٹیول میں بننے والے ریکارڈ کو رجسٹرڈ کروانے کے لئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کتنی رقم ادا کی گئی؟ محکمہ کھیل کا کل سالانہ بجٹ 2012-13ء کتنا تھا؟ جبکہ سال 2012-13ء کے تمام ایونٹس پر کتنے سپونسر نے کتنی رقم کس مرحلہ میں دی جس پر گزشتہ روز ہونیوالے انیسویں اجلاس کے چوتھے سیشن میں میاں اسلم اقبال کے سوال کے جواب تحریری طور پر بتایا گیا کہ اس سوال کا جواب موصول نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :