جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، میاں محمود الرشید

جمعہ 5 فروری 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سنیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں محمودالرشید نے احاطہ اسمبلی میں آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی ایشیاء کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے تاہم مسئلہ کشمیر اگر مزاکرات سے حل نہیں ہوتا تو تمام مسائل کا ذمہ دار بھارت کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی پر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ 5فروری کشمیر پر بھارت کے غاضبانہ قبضہ کے خلاف ایک صدائے اجتماج ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔