زمین پر غیر قانونی قبضہ، متاثرین حکومتی رکن اسمبلی کے خلاف پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

جمعہ 5 فروری 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی قیصر اقبال سندھو جو ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی حلقہ پی پی 99سے تعلق رکھتے ہیں کے بارے میں نوٹس برائے تحریک التوائے کارکے مطابق موضع واپنڈو میں مقامی ایم پی اے کی سرپرستی میں قبضہ مافیا سرگرم ہے جبکہ ٹی ایم اے کامونکی اور مقامی ایس ایچ اوکی ملی بھگت سے اراضی ہتھیانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مقامی لوگ اور اراضی کے حقیقی مالکان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایم پی اے جو میرج ہال کا مالک بھی ہے اپنی زمین کے ساتھ ملحقہ ہماری جمع پونجی سے خریدی گئی اراضی پر پولیس کے ساتھ مل کر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کی غنڈہ گردی سے حکومتی ساکو بھی متاثر ہورہی ہے۔ تاہم ٹی ایم اے کامونکی کو مقامی عدالت نے مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔