پا ک افغا ن خفیہ ادارے کے سر برا ہا ن کی ملا قات

جمعہ 5 فروری 2016 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر سے افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ مسعود اندرابی کی ملاقات ہوئی ہے ،جس میں پاک فوج کی جانب سے چارسد ہ حملے میں افغانستان کی سر زمین استعما ل ہونے کے شواہد دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سربرہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جسمیں قومی سلامتی ، چارسدہ یونیورسٹی حملہ ، او رباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے افغانستان کے ہم منصب کو چارسدہ یونیورسٹی پر افغانستان کی زمین استعمال ہونے کے شواہد جمع کرائے گے ہیں ، جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے