رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 96 لاکھ بیلز تک محدود رہی

یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کو چھ ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 5 فروری 2016 15:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) شدید بارشوں کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار چھیانوے لاکھ بیلز تک محدود رہی، پیداوار میں گذشتہ سال کی نسبت تینتیس فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق شدید بارشوں، موسمی تغیرات اور حکومت کی غیرمناسب پالیسیوں کے باعث کپاس کی پیدوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ رواں سیزن کپاس کی پیداور تینتیس فیصد کمی سے صرف چھیانوے لاکھ بارہ ہزار بیلز رہی۔گزشتہ سال کپاس کی پیدوار ایک کروڑ چوالیس لاکھ بیلز تھی، پیدوار میں کمی کے باعث جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد بھی سست روی کا شکار ہے، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کو چھ ارب ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :