میرپوربھٹورو، تیل سستا،کرائے بدستور پرانے،عوام پریشان

جمعہ 5 فروری 2016 15:28

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) تیل سستا،کرایے بدستور پرانے،میرپوربھٹوروکی عوام پریشان ٹرانسپورٹ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اپنی مرضی سے کرائے وصول کرنے لگے،مسافرین وٹرانسپورٹرز کے مابین کرایوں کے تناذعہ جھگڑے روزکامعمول بن گئے،تفصیلات کے مطابق تیل سستاکرایا بدستور پرانے ریٹ پرلیاجانے لگا،تیل کے نرخ میں حکومت کی جانب سے 5روپے کمی کرنے کے باوجود سجاول سے حیدرآباد بنوں سے کراچی جانے والی ویگنوں وبسوں کے علاوہ عام ٹیکسی والوں کی جانب سے کرایا جات میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے اوربدستور پرانے کرایے وصول کیئے جارہے ہیں اوراپنی مرضی پرکرایا جات لے کرفریب عوام کو ڈاکوؤں کی طرح لوٹا جارہا ہے مزید کرایے لینے پرٹرانسپورٹرزومسافرین کے مابین جھگڑے روزکامعمول بن گئے ہیں،دوسری جانب احتجاج کرتے ہوئے میرپوربھٹورو کی عوام نے محکمہ پیٹرولیم کے حکام بالاسے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے کاسختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :