میرپوربھٹورو،آتشزدگی سے نوجوان لڑکی جھلس کر جاں بحق

جمعہ 5 فروری 2016 15:28

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) جھوک شریف میں کھانابنانے کے دوران آگ لگنے کے باعث 25 سالہ نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی ،،تفصیلات کے مطابق جھوک شریف میں شیدی محلہ میں کھانابنانے کے دوران گیس کے چھولہے میں آگ لگنے کے باعث 25سالہ نوجوان لڑکی تبسم بھٹی جل گئی،جس کوفوری طورپرطبی امداد دے کرحیدرآباد لے جایاجانے لگا،مگرسخت زخموں کے باعث لڑکی نے راستے میں دم توڑدیا،نوجوان لڑکی کی بعش گھرپہنچی توگھرمیں کہرام مچ گیا جبکہ واقعے کے باعث پورے شہرجھوک شریف میں سوگ چھاگیا۔

متعلقہ عنوان :