سکرنڈ میں منشیات فروشوں اورقبضہ خوروں کا راج ،انتظامیہ پراسرار طورپرخاموش

جمعہ 5 فروری 2016 15:28

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سکرنڈ منشیات فروشوں اورقبضہ خوروں کے لیے جنت بن گیا،انتظامیہ نے پراسرار طورپرخاموشی اختیار کرلی،اطلاعات کے مطابق مہران کالونی اورریلوے اسٹیشن کے قریب شراب،چرس اوردیگر منشیات کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں جبکہ شہربھرمیں مین پوری گٹکے دھڑلے سے بیچے جارہے ہیں جسکے باعث نوجوان نسل تباہی کے دھانے پرپہنچ چکی ہے متعددافراد ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں جبکہ کینسرآنتوں کے امراض سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں دوسری جانب ناجائز تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کاآپریشن مکمل طورپرناکام ثابت ہورہا ہے شہربھر میں قبضہ مافیانے اپناپنجاگاڑرکھا ہے،ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف رکن قومی اسمبلی غلام مصفطی شاہ کی ہدایت پرسکرنڈ پولیس نے گزشتہ ماہ کارروائی کرکے منشیات کی فروخت پرپابندی عائد کردی تھی تاہم ایک مرتبہ پھرمنشیات کی کھلے عام فروخت سے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے اورپولیس کی پراسرار خاموشی نے کئی سوالات کوجنم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :