باجوڑ ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بارود سے بھری 100بوریاں برآمد
جمعہ 5 فروری 2016 15:21
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بارود سے بھری 100بوریاں برآمد کر لیں،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، جس کے دوران ایک ٹرک کو روک کر اس کی چیکنگ کی گئی ،ٹرک میں بارود موجود تھا جسے بوریوں میں چھپایا گیا تھا تاہم دوران چیکنگ بارود سے بھری 100بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق اندیشہ ہے کہ بارودی مواد تحریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بارودی مواد اور ٹرک قبضہ میں لے کرکارروائی شروع کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.