سندھ میں مذہبی اور فرقہ وارنہ اہم آہنگی ہے، صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل کرنے والے ہیں ، نفرت و اشتعال انگیز تقاریر کرنے کیمقدمات درج ہو ئے ہیں اور گرفتاریاں ہوئیں

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے گفتگو

جمعہ 5 فروری 2016 15:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں مذہبی اور فرقہ وارنہ اہم آہنگی ہے، صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل کرنے والے ہیں ، نفرت و اشتعال انگیز تقاریر کرنے مقدمات درج ہو ئے ہیں اور گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل کرنے والے ہیں ،صوبے میں تمام فرقوں کے علماء کرام سندھ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں مذہبی اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت و اشتعال انگیز تقاریر کرنے مقدمات درج ہو ئے ہیں اور گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔اس موقع پر وزیر مذہبی نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی اموربین المذاہب کے عنوان پر بین الاقوامی کانفرنس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :