پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں ‘ خود حکومت ہے ‘شاہ محمود قریشی

جمعہ 5 فروری 2016 15:17

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کردیا ‘ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے ‘ مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ‘پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناء کسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کو ختم کرکے (ن) لیگ کے ایک وزیرکی ائیرلائن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے غیر پیشہ وارانہ لوگ قومی ائیر لائن میں بھرتی کیے اور کمیشن کھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کر دیا ‘ پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے ‘ پی آئی اے قومی ائیر لائن ہونے کے باوجود خسارے میں اور دیگر نجی ائرلائن منافع کما رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کشمیرکے حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناء کسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کے لیے ماضی میں بھی ان کا ساتھ دیا اور اب بھی ساتھ دیں گے، جس طرح نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج روندتی ہے ہم کشمیریوں پر ہونے والے ان مظالم کی مذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کو یہ چیز باور ہو گئی ہے کہ فوج کشی سے کبھی دل نہیں جیتے جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :