آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے
جمعہ 5 فروری 2016 15:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں لعل بخش میموریل فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ نوالین فٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول محمد علی نے اسکور کیا ۔
دوسرے میچ میں بغداد اسپورٹس لیاری نے اپنے نہایت عمدہ کھیل کی بدولت ینگ گذدر آباد فٹ بال کلب کو 4-0سے ہرا دیا بغداد اسپورٹس کی جانب سے متین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2گول کئے جبکہ سلیم بابا اور عاقب علی نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل مضبوط حریف ینگ پنجگور لیاری کو 1-0سے زیر کردیا اور اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کے بلال علی نے اپنی انفرادی کوششوں سے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی نمایاں کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.