کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، 13 مشتبہ افراد زیرحراست، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 15:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے الفلاح میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون زخمی، دوسری جانب عائشہ منزل پر تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کی جان لے لی۔کراچی کے علاقے الفلاح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاح پر کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے گھر گھر تلاشی کے بعد 13 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ملیر ڈکیتی میں مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ عائشہ منزل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا

متعلقہ عنوان :