فضائی کرایوں میں اضافہ، مسابقتی کمیشن نے کارروائی شروع کردی
جمعہ 5 فروری 2016 15:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی)نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے حالیہ دنوں میں فضائی کرایوں میں نمایاں اضافے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیاہے۔اس سلسلے میں ابتدائی طور پر معلومات جمع کی جا رہی ہیں اور نجی ایئرلائنز کو حالیہ کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ حال ہی میں مہنگے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں سے بھی ثبوت کے ساتھ کمیشن کے شکایت سیل سے بذریعہ ای میل، فون یا ڈاک رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مسابقتی کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق کمیشن ایئرفیئرز کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل میں ہے، شاہین ایئرلائنز اور ایئربلیو کو حالیہ فضائی کرایوں کا جامع ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
ان ایئرلائنز کو مطلع کردیا گیا ہے کہ غالب کاروبار کی جانب سے قیمت میں نامناسب اضافہ اور مسابقت کاروں کا اجتماعی طور پر قیمت فکس کرنا غیرمسابقتی سرگرمیاں ہیں اور انھیں ہرقیمت پران سے گریز کرنا چاہیے، اس سلسلے میں سی سی پی نے حال ہی میں بظاہر بلند کرایوں کے حامل ٹکٹ خریدنے والے مسافروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کمیشن کے شکایت سیل سے ثبوت کے ساتھ بذریعہ ای میل، ٹیلی فون، فیکس یا ڈاک رابطہ کریں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.