خوراک کی عالمی قیمتیں7سال کی کم ترین سطح پرآگئیں
جمعہ 5 فروری 2016 15:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں جنوری میں 1.9 فیصد کی کمی کے نتیجے میں تقریبا 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، گزشتہ ماہ سیریلز بشمول گندم ومکئی، گوشت، ڈیری سمیت تمام اشیا کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی، چینی کے نرخ سب سے زیادہ گرے۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او)کی جانب سے ای میل کے ذریعے فراہم کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کھپت میں کمی اور اچھی پیداوارکے باعث رواں سال اناج کے عالمی ذخائر میں اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس میں جنوری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد کمی آئی جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں قیمتیں 16فیصد کم اور اپریل 2009 کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔(جاری ہے)
بنیادی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی، وافر سپلائی اور مضبوط امریکی ڈالر ہے، جنوری میں چینی کے نرخ 4.1 فیصد، ڈیری 3فیصد، اناج بشمول مکئی وگندم کے دام میں 1.7 فیصد، ویجیٹیبل آئل 1.7 فیصد اور گوشت کی قیمتوں میں 1.1 فیصد کمی آئی۔
علاوہ ازیں ایف اے او کے سیریل سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بریف میں کہا گیا کہ ای نینو سے منسلک موسمی تغیر رواں سال سیریلز کی فصلوں کے لیے ملے جلے اشارے دے رہا ہے خصوصا افریقہ کے جنوبی خطے میں امکانات شدیدکمزور ہیں اور جنوبی افریقہ میں گندم کی پیداوار میں 25 فیصد کمی کا خدشہ ہے تاہم روس، یورپی یونین میں فصل کے لیے حالات موافق ہیں، دوسری طرف امریکا، یوکرین اور بھارت میں گندم کے زیرکاشت رقبے میں کمی متوقع ہے۔چاول کے لیے بعض علاقوں میں آٹ لک مدھم ہے، سیزن2015/16 میں اناج کے استعمال میں پچھلی پیشگوئی کے مقابلے میں کمی کا امکان ہے جو 2ارب52کروڑ70لاکھ ٹن رہے گا تاہم یہ گزشتہ سال سے 0.8 فیصد زیادہ ہوگا، ورلڈ سیریل اسٹاک 2016 کے اختتام پر بڑھ کر 64 کروڑ20لاکھ ٹن رہے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.