پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ینگ خلیل کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے

جمعہ 5 فروری 2016 15:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پی سی بی کے نئے آئین کے تحت ینگ خلیل کرکٹ کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے ،شکیل خان کو صدر اور رحمت اللہ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملک کرکٹ اکیڈمی میں ینگ خلیل کلب کے اجلاس منعقد ہوا،جسمیں عہدیداروں سمیت کھلاڑیوں نے کثیر تعدادمیں حصہ لیا۔اس موقع پر گزشتہ کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا ۔اجلاس میں کلب ی نئی کابینہ عمل میں لائی گئی ،جسکے تحت شکیل خان کو صدر،احتشام کو نائب صدر،رحمت اللہ کو سیکرٹری ،وقار خان کو جائنٹ سیکرٹری اور تیمور علی کو فنانس سیکرٹری چن لیا گیا۔